شعیب بشیر کو انڈین ویزا مل گیا

 انگلینڈ کے پاکستانی نژاد سپنر شعیب بشیر کو طویل انتظار کے بعد انڈین ویزے مل گیا ہے اور اب اس ہفتے کے اختتام پر انڈیا پہنچ جائیں گے۔

شعیب بشیر کو ویزا کے حصول میں تاخیر سے متعلق مسائل سُلجھانے کے لیے ابوذہبی سے برطانیہ لوٹنا پڑا تھا اور اس کے باعث وہ انگلینڈ اور انڈیا کے مابین پہلے حیدرآباد ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

بیس سالہ شعیب بشیر کو انڈیا کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے انگلینڈ کے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں دو فاسٹ بولرز جیمز اینڈرسن اور مارک وڈ کھلائے جانے کا بھِی امکان ہے۔

انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ انڈیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بین فوکس بحیثیت وکٹ کیپر کھیلیں گے جبکہ جونی بیرسٹو بحیثیت بیٹسمین کھیلیں گے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کے مڈل آرڈر بیٹسمین ہیری بروک ذاتی وجوہات کی بنا پر انڈیا جانے سے معذرت کر چکے تھے

No comments:

Post a Comment

Politician gives up seat he says was rigged for his win

  A Pakistan politician who won a seat in last week's controversial national elections has given it up because he says the vote was rigg...