دہلی میں رہنے والی 15 سالہ ریا (فرضی نام) پگمنٹیشن (یعنی گردن، بغلوں اور انگلیوں کے جوڑوں کی جلد پر سیاہ رنگ کے نشان) کے مسئلے کا شکار تھیں۔
ڈرماٹولوجسٹ یعنی جلد کی امراض کے ماہر ڈاکٹر نے انھیں ایک دوسرے متعلقہ ڈاکٹر کے پاس بھیج دیا اور جب ریا کا معائنہ کیا گیا تو ان کے خون میں نہار منہ یعنی خالی پیٹ شوگر کی سطح 115 اور ناشتے کرنے کے بعد 180 پائی گئی۔
ڈاکٹروں کے مطابق خالی پیٹ خون میں شوگر کا 100 تک اور ناشتے کے بعد 140 تک ہونا نارمل سمجھا جاتا ہے
کتنا میٹھا کھانا چاہیے
ورلڈ اوبیسٹی اٹلس کی سال 2023 کی ایک رپورٹ کے مطابق 2035 تک دنیا میں 51 فیصد یا چار ارب افراد زیادہ وزن یا موٹاپے کا شکار ہوں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ بچوں میں موٹاپا دوگنی شرح سے بڑھ جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق لڑکیوں میں موٹاپے کی شرح لڑکوں کے مقابلے دگنی سے بھی زیادہ ہوگی۔
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق، ایک آدمی کو روزانہ 36 گرام یا 150 کیلوریز سے زیادہ چینی نہیں کھانی چاہیے۔
اس کے ساتھ ساتھ خواتین کو 25 گرام یا 100 کیلوریز سے زیادہ چینی نہیں لینی چاہیے۔

No comments:
Post a Comment