آن لائن رومانس کا جھانسہ

سپین کی پولیس تین معمر بہن بھائیوں کے قتل کے حالات اور ایک آن لائن رومانوی سکینڈل سے اس واردات کے تعلق کی تحقیقات کر رہی ہے۔

سول گارڈ نے اس معاملے میں ایک پاکستانی نژاد 42 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت دلاور حسین ایف سی کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق مشتبہ شخص نے خود کو قانون کے حوالے کر دیا اور قتل کا اعتراف بھی کیا۔

گذشتہ ہفتے 67 سالہ ایمیلیا، 74 سالہ اینجلیس اور 77 سالہ جوس گوٹیریز ایوسو کی لاشیں ان کے گھر سے ملی تھیں۔ ان کی لاشیں جزوی طور پر جلی ہوئی تھیں

ان بہن بھائیوں کے ایک دوست نے بتایا کہ ان خواتین کو اپنے بوائے فرینڈز کی جانب سے رقم بھیجنے کے اصرار پر میڈرڈ میں اپنی جائیداد تک فروخت کرنی پڑی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ رقم کے لیے ان کی درخواستوں کے بعد ان کے بینک نے انھیں ممکنہ دھوکے کے حوالے سے متنبہ کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ’ہم نے ان سے کہا کہ یہ سب جھوٹ ہے، یہ دھوکہ ہے لیکن وہ دھوکے کا لفظ نہیں سننا چاہتی تھیں۔‘

انھوں ۔نے مزید کہا کہ ’اینجلیس ایک استانی تھی اور ایمیلیا بھی تعلیم یافتہ تھیں۔ وہ احمق نہیں تھیں۔ وہ عام افراد تھیں جنھیں محبت ہو گئی تھی

۔

No comments:

Post a Comment

Politician gives up seat he says was rigged for his win

  A Pakistan politician who won a seat in last week's controversial national elections has given it up because he says the vote was rigg...