پاکستان کی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ اس سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے 16 سے 20 کھلاڑیوں کی نشاندہی کرلی ہے۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ حسیب اللّٰہ، عباس آفریدی اور صائم ایوب کرکٹ میں پاکستان کا مستقبل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی 4 میچوں میں پاکستان کی بیٹنگ نہیں چل سکی اور فیلڈنگ بھی اچھی نہیں ہوئی لیکن پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم متحد ہو کر کھیلی اور کامیابی حاصل کی جو ضروری تھا۔
قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف صائم ایوب توقع کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کرسکا لیکن اُس میں پاکستان کیلئے شاندار کارکردگی دکھانے کی صلاحیت موجود ہے

No comments:
Post a Comment