حسن نثار نے اپنے یو ٹیوب چینل پر سوال جواب کے سیشن کے دوران کہا کہ طلاق اس وقت بھیانک ہوتی ہے جب جوڑا صاحب اولاد ہو۔
حسن نثار سے ان کے فالوورز کی جانب سے مشہور اسپورٹس جوڑی (ثانیہ مرزا اور شعیب ملک) کے درمیان طلاق پر تبصرہ کرنے پر اصرار کیا گیا۔
حسن نثار نے دونوں کی نجی زندگی پر تبصرے سے پرہیز کرتے ہوئے کہا کہ طلاق ہمارے مذہب میں ایک ناپسندیدہ چیز ہے مگر حلال ہے تو اس لیے میں اسے غلط نہیں کہوں گا مگر ایسے شادی شدہ جوڑوں کے درمیان جب طلاق ہوتی ہے جن کی اولاد ہو تو ایسے میں والدین کے درمیان کچھ بھی ہوا ہو اس کے گنہگار بچے تو نہیں ہوتے لیکن سزا ان کو ملتی ہے۔
No comments:
Post a Comment