حال ہی میں سلمان خان نے کینسر کو شکست دینے والے ایک بہادر بچے جگن بیر سے ملاقات کی جس نے صرف چار برس کی عمر میں 2018 میں کیمو تھراپی کے 9 سیشن میں کینسر کے موذی مرض کو شکست دی، اب اس بچے کی عمر نو برس ہے۔
اس مشکل صورتحال میں سلمان خان نے بچے سے ملے جس نے انکا چ بریسلیٹ چھو کر انکی موجودگی محسوس کی۔ اس طرح انہوں نے بچے پر ایک خوشگوار اور حوصلہ افزا تاثر چھوڑا تھا۔
اس دوران سلمان نے بچے کی حوصلہ افزائی کے لیے وعدہ کیا تھا کہ وہ اسکے علاج کے بعد دوبارہ ملیں گے۔ گزشتہ برس جگن بیر کے کینسر کا کامیاب علاج مکمل ہوا اور دسمبر 2023 میں سلمان نے بچے سے اپنی باندرہ میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کرکے اپنے وعدے کی تکمیل کی۔
No comments:
Post a Comment