پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی جانب سے تین سو یونٹس تک مفت بجلی

 آئندہ ماہ آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کو عدالت عظمیٰ کی جانب سے بلے کا نشان نہ ملنے کی وجہ سے اس کے حمایت یافتہ امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں

پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گذشتہ دنوں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومت بننے کے بعد 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بجلی مفت فراہم کرے

مریم نواز کے بعد شریف فیملی کے رکن اور مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صارفین کو بجلی کے تین سو یونٹس استعمال کرنے پر بجلی کی مفت فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

مہنگائی کی اس بلند شرح کی ایک وجہ بجلی کے بلوں میں ہونےوالا بے تحاشہ اضافہ بھی ہے جس میں گذشتہ ڈیڑھ سال کے عرصے میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔

پاکستان میں آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کے تحت ملک میں بجلی کا ’بیس ٹیرف‘ اس مالی سال کے شروع میں پانچ روپے فی یونٹ بڑھایا تھا جس کے بعد پورے ملک کا اوسط بجلی کا ٹیرف 29 روپے تک ہو گیا۔


پرائمری سکول ٹیچر کے امتحان کے 40 سال بعد نوکری پر بلاوا

 سنہ 1980 کی دہائی میں انھوں نے پرائمری ٹیچر کی نوکری کے لیے بھی درخواست دی تھی لیکن مبینہ طور پر قابلیت کے باوجود انھیں اس وقت تعینات نہیں کیا گیا۔ وہ یہ معاملہ عدالت میں لے گئے مگر پھر بھی کوئی حل نہیں نکل سکا

آخر کار کولکتہ ہائی کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ سنایا اور ان کی تقرری کے احکامات جاری کیے مگر اس دوران چار دہائیاں بیت گئیں

ایم بھٹاچاریہ ہی وہ واحد شخص نہیں ہیں بلکہ عدالت نے اسی مقدمے میں 66 اور بھی افراد کو پرائمری ٹیچر کی نوکری دینے کے حق


میں فیصلہ سنایا ہے۔ لیکن اب وہ ’ریٹائرمنٹ‘ کی عمر کی حد کو عبور کر چکے ہیں

نوکری پر تقرری کا خط ہاتھ میں لیے وہ پانڈوا میں چکرا ودیالیہ انسپکٹر کے دفتر پہنچے۔ ان جیسے کئی اور لوگ بھی یہی خط اٹھائے اسے سمجھنے کے لیے اس دفتر پہنچ گئے۔

جس وقت نوکری پر بھرتی کا یہ مقدمہ درج ہوا تو اس وقت مغربی بنگال میں بائیں بازو کی حکومت تھی۔ اپنے حق کے لیے سائلین نے احتجاج بھی کیا تھ


رام مندر کا تنازع کب اور کیوں شروع ہوا ؟

 رام ہندوؤں کے ایک اہم دیوتا ہیں۔ ہندو روایات کے مطابق سیتا، رام کی اہلیہ تھیں۔ انھیں ’سیتا ماتا‘ کہا جاتا ہے۔ ان کا تعلق موجودہ  نیپال کے جنک پور علاقے سے تھا

یہ بہت قدیم نہیں ہیں اور بیشتر مغل حکمرانوں اور اودھ کے نوابین کے عہد میں تعمیر کی گئی تھیں۔ ایودھیا اتر پردیش کے دارالحکومت تاریخ شہر لکھنؤ کے مشرق میں 140 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔


  • 1989 میں خود بگھوان رام کے نام سے ملکیت کا ایک مقدمہ الہ آبادہائی کورٹ میں دائر کیا گیا۔
  • 25 ستمبر1990 کو بی جے پی کے سینئیر رہنما ایل کے اڈوانی نے گجرات کے سومناتھ مندر سے ایودھیا تک ایک رتھ یاترا کی مہم شروع کی۔ اس مہم میں لاکھوں ہندو شریک ہوئے


’افتخار احمد بروئے کار آ گئے

 افتخار احمد کی بولنگ بھی عجب قصہ ہے کہ کپتان بھلے بابر اعظم تھے یا اب شاہین آفریدی ہیں، بولر افتخار احمد پر بھروسہ کرنے میں یکساں بخل سے کام لیتے ہیں اور انھیں آل راؤنڈر تسلیم کرنے سے انکاری نظر آتے ہیں۔


حالانکہ کبھی ایسا ہوا نہیں کہ کپتان نے جس مقصد کے تحت افتخار احمد کو گیند تھمائی ہو، وہ اس غایت کو نبھا نہ پائے ہوں۔ ون ڈے ورلڈ کپ میں جب بابر اعظم کو پہلے پاور پلے میں کوئی عافیت کا گوشہ نظر نہ آتا تو وہ افتخار ہی کو گیند تھما دیا کرتے۔

سیاسی نظام پر عدم اعتماد یا سوشل میڈیا پر مہم ماضی کے برعکس انتخابی گہما گہمی میں کمی

 






پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد میں صرف 18 دن باقی رہ گئے ہیں لیکن ماضی کے برعکس اس مرتبہ ملک کے سڑکوں، چوراہوں پر جگہ جگہ سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے بینرز اور پوسٹرز کچھ کم لگے دکھائی دے رہے ہیں۔



اگر ماضی کے انتخابات کے وقت کو یاد کریں تو ٹی وی و اخبارات کے اشتہاروں میں کہیں بلے کا زور تھا، کہیں شیر کی دھاڑ تو کبھی تیر کا نشانہ مگر اس بار نہ کوئی اشتہارات کی بھرمار ہے اور نہ ہی جلسے جلوسوں اور انتخابی دفاتر کے باہر بیٹھے افراد کی گہما گہمی۔ مگر کیوں؟

ملک میں عام انتخابات کے انعقاد میں تین ہفتوں سے بھی کم وقت رہ جانے کے باوجود سیاسی کارکنوں اور عام لوگوں میں بھی جوش و خروش کچھ کم معلوم ہوتا ہے۔

نہ برف نہ بارش اُداس جنوری:

 

پاکستان اور انڈیا کے پہاڑی علاقوں میں خشک
موسمِ سرما  

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات دُنیا کے دیگر مُمالک کی طرح پاکستان اور انڈیا دونوں پر ہی بڑی شدت سے نہ صرف محسوس بلکہ واضح طور پر دیکھائی دینے لگے ہیں۔ برسات کا آغاز ہوتا ہے تو دونوں مُمالک کے اکثر میدانی اور پہاڑی علاقوں کو سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، موسم گرم ہو تو ایسا گرم ہوتا ہے کہ جینا محال ہو جاتا ہے اور اگر آجائے جاڑا تو نہ برف اور نہ ہی بارش ہوتی ہے بس خشک سردی متعدد بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔

مگر اس مرتبہ ایسا کیوں ہو رہا ہے کہ جاڑا بھی اپنی رونق یعنی بارش اور برف کے بغیر ہی گُزرتا دیکھائی دے رہا ہے۔ اس معاملے پر بی بی سی کے نامہ نگار عبید ملک سے بات کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل غلام رسول نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سمندری پانی کے درجہ حرارت میں غیر معمولی تبدیلی ہوئی ہے اور اسے ’ایلنینو ایفیکٹ‘ کہا جاتا ہے۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ’شادی‘ کی خبر:

 


میں پانی پی رہی تھی جو سانس کی نالی میں چلا گیا

شیعب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر پوسٹ کیں اور یہی پوسٹ اداکارہ ثنا جاوید کے سوشل میڈیا پر نظر آئی اور انھوں نے اپنے انسٹگرام پر اپنا نام تبدیل کر کے ’ثنا شعیب ملک‘ لکھ دیا۔ ان پوسٹس نے پاکستانی فینز کو ایسی کیفیت میں ڈال دیا کہ متعدد کا کہنا تھا کہ وہ سمجھ نہیں پا رہے تھے کہ حیران زیادہ ہوں یا خوش ہو کر مبارک باد دیں۔

Politician gives up seat he says was rigged for his win

  A Pakistan politician who won a seat in last week's controversial national elections has given it up because he says the vote was rigg...