مودی کا ایک کروڑ گھروں کے لی ےسولر سسٹم لگانے کا اعلان

 

انڈیا میں سولر سسٹم کے لیے کتنا خرچ آتا ہے؟

اگر آپ انڈیا میں ہیں اور اپنے گھر میں شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے مختلف کمپنیاں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔

آن لائن مصنوعات فروخت کرنے والی ویب سائٹ ’ایمازون‘ پر کم سے کم قیمت والا سولر سسٹم 25 ہزار روپے میں لگانے کی پیشکش کی جا رہی ہے جس میں ایک چارج کی جانے والی بیٹری، ایک انورٹر اور ایک سولر پینل ہو گا جس کے لیے کم از کم 80 مربع فٹ چھت کا رقبہ ہونا چاہیے

انڈیا میں سولر سستا، پاکستان میں مہنگا کیوں؟

پاکستان میں صورتحال یکسر مختلف ہے اور یہاں تین کلوواٹ کا سولر سسٹم پانچ سے چھ لاکھ کے درمیان دستیاب ہے جبکہ پانچ کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت سات سے نو لاکھ کے درمیان ہے۔

ان کے مطابق سولر سسٹم میں استعمال ہونے والی اشیا بیرونِ ملک سے درآمد کی جاتی ہیں اور اس پر امریکی ڈالر کی قیمتوں کا اثر بھی پڑتا ہے۔

انجینیئر آفتاب نے مزید کہا کہ ’سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ان امپورٹرز پر نظر رکھنے کے لیے کوئی ریگولیٹری اتھارٹی موجود نہیں جو قیمتوں پر نظر رکھے اور یہ دیکھے کون کتنا منافع کما رہا ہے۔‘

                     


شعیب بشیر کو انڈین ویزا مل گیا

 انگلینڈ کے پاکستانی نژاد سپنر شعیب بشیر کو طویل انتظار کے بعد انڈین ویزے مل گیا ہے اور اب اس ہفتے کے اختتام پر انڈیا پہنچ جائیں گے۔

شعیب بشیر کو ویزا کے حصول میں تاخیر سے متعلق مسائل سُلجھانے کے لیے ابوذہبی سے برطانیہ لوٹنا پڑا تھا اور اس کے باعث وہ انگلینڈ اور انڈیا کے مابین پہلے حیدرآباد ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

بیس سالہ شعیب بشیر کو انڈیا کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے انگلینڈ کے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں دو فاسٹ بولرز جیمز اینڈرسن اور مارک وڈ کھلائے جانے کا بھِی امکان ہے۔

انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ انڈیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بین فوکس بحیثیت وکٹ کیپر کھیلیں گے جبکہ جونی بیرسٹو بحیثیت بیٹسمین کھیلیں گے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کے مڈل آرڈر بیٹسمین ہیری بروک ذاتی وجوہات کی بنا پر انڈیا جانے سے معذرت کر چکے تھے

خود اعتمادی کیسے انسانی جسم کو بیماری سے لڑنے میں مدد کر سکتی ہے

 

بہت سے ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ اگر آپ اپنے آپ پر یقین رکھتے ہیں تو آپ جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط بن سکتے ہیں اور نہ صرف یہ بلکہ آپ ہر قسم کی مُشکل اور مصیبت پر قابو بھی پا سکتے ہیں۔

’جب مجھے پتہ چلا کہ مجھے کینسر ہے تو میں چند سیکنڈ کے لیے بے حس ہو گئی تھی۔ لیکن اگلے ہی لمحے، میں نے فیصلہ کیا کہ میں جلد از جلد اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہوں۔

یہ الفاظ ہیں دہلی کی سرحد سے متصل غازی آباد کی رہائشی انیتا شرما کے۔

انیتا کہتی ہیں کہ جب انھیں پتہ چلا کہ انھیں چھاتی کا کینسر ہے تو انھیں شدید صدمہ پہنچا مگر اُن کے خاندان کی حالت اُسے بھی زیادہ خراب تھی

انیتا شرما کی قوت ارادی نے انھیں کبھی مایوس نہیں ہونے دیا۔ وہ جانتی تھیں کہ ان کی بیماری چیلنجنگ ضرور ہے، لیکن وہ یہ بھی جانتی تھیں کہ وہ آسانی سے اس کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔

مسیسپی سٹیٹ یونیورسٹی میں اسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر زکری ایم گیلن کا کہنا ہے کہ خود اعتمادی خود کو متحرک کرنے میں مدد دیتی ہے اور اس کے انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

’اندھی محبت مجھے شام لے گئی

 روایتی کرغزستانی ٹوپی پہنے شکور شیرماتوف 20 خواتین کی ایک کلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھیں ’کرغزستان میں واپس خوش آمدید‘ کہتے ہیں

اس سکول میں موجود خواتین شکور کو بغور سن رہی تھیں جب وہ انھیں اُن کا پہلا سبق پڑھا رہے تھے۔ اس کورس میں شہریت، مذہبی اخلاقیات اور غصے پر قابو پانے جیسے موضوعات شامل ہیں۔ کلاس کی دیواروں پر لگے پوسٹرز اپنے جذبات پر قابو پانے کے طریقے بتاتے ہیں۔

تعلیم کے ساتھ ساتھ، یہاں ان خاندانوں کو طبی علاج، نفسیاتی مدد، اورکئی سالوں میں پہلی بار مناسب خوراک، پانی، اور رہائش دی جا ریی ہے۔

کچھ ممالک ان جیسی خواتین کو وطن واپس بلانے سے انکاری ہیں۔ ان میں سے اکثر خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہروں، والدین اور بھائیوں کی پیروی کرتے ہوئے نادانستہ طور پر میدانِ جنگ میں چلی گئیں تھیں۔ وہاں ان کے ساتھ وہ بتاتی ہیں کہ ’وہاں خواتین بیمار تھیں اور بچے ہر وقت روتے رہتے تھے۔ ہم ان سے گزارش کرتے تھے کہ ہمیں جانے دیں۔‘

فاطمہ کہتی ہیں کہ وہ بمشکل وہاں سے زندہ نکل پائے۔ ’جب کرغزستان سے لوگ پہلے گروپ کو واپس لے جانے کے لیے آئے تو سب حیران رہ گئے۔‘

اکتوبر میں، ان کی بیٹی اور پوتے پوتیوں کو بتایا گیا کہ انھیں وطن واپس لے جایا جا رہا ہے، لیکن فاطمہ کا نام واپس جانے والوں کی فہرست میں نہیں تھاکیا ہوا، انھوں نے وہاں کیا کیا یہ سب نام نہاد خلافت کے ملبے میں دب کے رہ گیا ہے


موسمی صورتحال

 


ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علا قوں میں شدیددھند/ سموگ چھائے رہے گی۔ شدید دھند کے باعث ان مذکورہ علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔23 جنوری, 2024
منگل
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علا قوں میں شدیددھند/ سموگ چھائے رہے گی۔ شدید دھند کے باعث ان مذکورہ علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔24 جنوری, 2024
بدھ
ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش /برفباری کا امکان۔ پنجاب ، خیبر پختونخوااور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدیددھند/ سموگ چھائے رہے گی۔25 جنوری, 2024
جمعرات

رام مندر کا جشن اور اندیشوں میں گھرے مسلمان

 32 برس قبل بابری مسجد کے گرائے جانے کے واقعے نے ایودھیا شہر کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ آج کل پورے انڈیا سے ہزاروں ہندو عقیدت مند اس شہر میں جمع ہی

جگہ جگہ رام بھگتوں کی ٹولیاں ’جے شری رام‘ کے نعرے لگاتے ہوئے اور بھجن، کیرتن گاتے ہوئے نظر آتی ہیں۔

رام مندر کی تعمیر حکمراں بی جے پی اور آر ایس ایس کی قیادت میں ہندو تنظیموں کی ایک طویل تحریک کے بعد وجود میں آئی ہے


40 برس سے ایودھیا کے مسلمان خوف اور اندیشوں کے بیچ زندگی گزار رہے ہیں۔ وہ اب بس یہی سوچ رہے ہیں کہ جو بھی ہے اب ان کے لیے حالات بہتر ہو جائیں۔

ایک مقامی صحافی علمدار عابدی کہتے ہیں کہ ’مسلمان اس لیے خوش ہیں کہ مندر بن جانے سے ماضی میں جو جو 



کشیدگی اور فسادات کا ماحول رہتا تھا اس سے نجات مل گئی

مسٹر بیسٹ نے ایکس پر صرف ایک ویڈیو سے تقریباً سات کروڑ روپے کیسے کمائے؟

 مسٹر بیسٹ جن کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے نے اس سے قبل کہا تھا کہ ’اربوں ویوز‘ بھی اتنا فائدہ نہیں دیں گے کہ وہ ایکس پر ویڈیوز پوسٹ کرنے پر مجبور ہوں
آج کل دُنیا بھر میں ہی ایک نیا ٹرینڈ سامنے آ رہا ہے اور وہ یہ کہ گھر بیٹھے کیسے زیادہ سے زیادہ پیسے کمائے جائیں۔ مختلف لوگ آن لائن کام کرنے کے طریقے اور راستے ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایسے میں دنیا کے مقبول ترین یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو پوسٹ کر کے ڈھائی لاکھ ڈالر یعنی لگ بھگ سات کروڑ پاکستانی روپے کمائے ہیں۔

تو اگر یہ سوچا جائے کے سات کروڑ پاکستانی روپوں میں کیا آ سکتا ہے تو جناب ایک اچھی ویڈیو کی مدد سے ایک عالیشان گھر، زبردست نئے ماڈل کی گاڑی اور بہت کُچھ

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسٹر بیسٹ کی بڑے پیمانے پر پروفائل اتنے زیادہ ویوز کی وجہ بنی اور کسی عام آدمی کے لیے اتنے اعداد و شمار خاصے مشکل ہوں گے

Politician gives up seat he says was rigged for his win

  A Pakistan politician who won a seat in last week's controversial national elections has given it up because he says the vote was rigg...